پی ٹی آئی سے مذاکرات اور قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ بلانے پر رانا ثنا کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو کی ثالثی کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اُن کو ہی یہ ذمہ داری سونپ دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو اگر تحریک انصاف سے شرکت کی یقین دہانی کرالیں تو حکومت قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ بلانے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو خود حکومت کا حصہ ہے اگر وہ ثالثی کا تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں اور یہ مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری بڑی کامیابی ہوگی۔
پیکا قانون سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیکاٹ ایکٹ ضروری ہوگیا ہے تاہم اس کے غلط استعمال کی شکایات جو سامنے آئیں وہ بھی جائز ہیں اور ان مسائل مل بیٹھ کر بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی
پارٹی کے کارکن اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا،
ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کا حقیقی انداز عوام کے درمیان اپنایا جائے گا۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے