وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔
بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لئے کنونشن پر دستخط اور سفارتی مشن کے ارکان کے لئے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کر دیا، وزارتِ ہاؤسنگ و ورکس نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان وزارت ہاؤسنگ کے مطابق نئی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے طے کی گئی ہیں، اور اس کا اطلاق وفاقی حکومت کے تمام ملازمین بی ایس-1 تا 22 پر ہو گا۔
ترجمان وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق فی الحال 6 بڑے اسٹیشنز پر کیا گیا ہے، وزارت کے مطابق بڑے شہروں میں بڑھتے ہوئے کرایوں کے پیشِ نظر یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے لیے قابلِ قدر ریلیف ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے فیصلے کو ملازمین کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ ملازمین کی سہولت اور فلاح کے لیے پُرعزم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت17 ہزار 400 سرکاری رہائشی مکانات موجود ہیں جبکہ 43 ہزار سے زائد رجسٹرڈ درخواست گزار سرکاری رہائش کے منتظر ہیں۔