پانچواں ٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پاکستان نے پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی۔
کپتان سلمان علی آغا نےنصف سنچری جبکہ شاداب نے 28 رنز بنائے، 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، جیمز نیشم نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
پاکستان کو 5 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا، حسن نواز کھاتا کھولے بغیر جیکب ڈفی کی گیند پر جیمز نیشم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گری جب محمد حارث 11 بناکر بین سیئرز کی گیند پر مچل ہے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، عمیر یوسف اور عثمان خان 7،7 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ عبدالصمد بھی 4 رنز ہی بناسکے۔
شاداب خان 28، جہانداد خان ایک، حارث رؤف 6 جبکہ سفیان مقیم اور محمد علی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 5، جیکب ڈی 2 جبکہ بین سیئرز اور اش سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آخری میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ اور ابرار احمد کو ڈراپ کرکے عمیر بن یوسف، سفیان مقیم اور عثمان خان کو موقع دیا گیا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ
پاکستانی ٹیم کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی پر مشتمل ہے۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کیوی ٹیم ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچ ہے، کپتان مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئر اور ول اورورکی پر مشتمل ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ دورے مکمل کرکے تہران کیلئے روانہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ دورے مکمل کرکے تہران کیلئے روانہ. ترک وزیر دفاع یشار گیولر (Yashar Guler)، ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز (İlker Haktankaçmaz)
پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک ( Burhan Kayaturk)، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے استنبول کے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کو رخصت کیا. وزیر اعظم کے دورے کا مقصد ترکیہ کے عوام اور بالخصوص صدر ایردوان کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرنا تھا. وزیر اعظم شہباز شریف اب ایران کے شہر تہران کیلئے روانہ ہو گئے جہاں انکی ایرانی اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہونگی.