پنجاب : یکم اپریل سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک ) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم اپریل سے 15 اکتوبر تک سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق سنگل شفٹ والے سکول صبح 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گے۔جمعہ کے روز سکولز صبح 8 سے بارہ بجے تک کام کریں گے۔جبکہ ڈبل شفٹ والے سکولز میں دوپہر ایک سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔
اساتذہ کے لیے الگ سے اوقات جاری کیے گئے ہیں۔ اساتذہ سرکاری سکولوں میں پونے 8 بجے پہنچیں گے جبکہ چھٹی 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔
مزیدپڑھیں:نئے کرنسی نوٹوں کی گڈیاں کس ریٹ پر ملنے لگیں؟ شہری حیران
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بجلی کے بڑے صارفین کے لیے نئی ڈیوٹی
پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025ء صوبائی اسمبلی سے کمیٹی کو بھیجے بغیر ہی منظور کرلیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر بجلی ڈیوٹی لاگو ہو گی۔ بل کے متن کے مطابق بجلی ڈیوٹی فی یونٹ 4 پیسے ہو گی۔ 500 کے وی اے تک بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین کو بجلی ڈیوٹی سے استثنا حاصل ہو گا جب کہ 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی سے منظور بل کے مطابق تمام گھریلو صارفین بجلی ڈیوٹی سے مکمل مستثنا ہوں گے۔ نیشل گرڈ کے صنعتی و کمرشل صارفین سے بجلی ڈیوٹی ڈسکوز کے ذریعے حاصل ہو گی۔ نجی بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین سے الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے بجلی ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ مجوزہ قانون کا اطلاق کمرشل اور صنعتی شعبے پر ہو گا۔ بل کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں ترامیم کی جائیں گی اور اس بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔