پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کیخلاف بی آر ٹی کرپشن کیس بند
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)نیب خیبر پختون خوا نے پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔
(جاری ہے)
ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف شواہد نہیں ملے، نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان نے بتایاکہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جس میں 3 چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع ہوا تھا۔شہاب علی شاہ منصوبے کے وقت سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختون خوا تھے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بی ا ر ٹی
پڑھیں:
رحیم یار خان؛ پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، دو مغوی بازیاب
رحیم یار خان:پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کریمینلز کے خلاف جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروا دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے اغوا ہونے والے دو مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے ہیں، علی اصغر گجر اور قربان ڈیتھا کو ڈاکوؤں نے ڈیڑھ ماہ قبل اسلحے کی نوک پر اغوا کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اس دوران اغوا کار مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہریوں کی بحفاظت بازیابی پر رحیم یار خان پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔