امت مسلمہ کو غاصب اسرائیل اور امریکہ کیخلاف بھرپور آواز بلند چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ جمتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے موقع پر غزہ اور فلسطین کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے مل کر غزہ اور فلسطین میں 50 ہزار بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا ہے۔ لہٰذا امت مسلمہ کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے ظلم اور بربریت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی چینل کے پروگرام میں غزہ اور فلسطین کی صورتحال، عالمی یوم القدس اور کینالز پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کے عظیم انقلابی رہنماء حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر اعلان کیا لہٰذا تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ 27 رمضان المبارک بروز جمعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر غزہ اور فلسطین کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی خیانت اور نااہلی کی وجہ سے آج اسرائیل جنگ بندی کے باوجود غزہ پر حملہ آور ہو چکا ہے۔ 70 لاکھ مسلم افواج غزہ کے بے گناہوں کے قتل عام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ یمن کے جنگ زدہ مظلوم عوام اسرائیل اور امریکہ کے خلاف میدان عمل میں موجود ہیں۔ یمن، لبنان اور اسلامی جمہوریہ ایران آج بھی مظلوم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر غیر قانونی کینالز سندھ دھرتی کو بنجر بنانے کی سازش ہے۔ دریائے سندھ پر چھ نئے کینالز پر سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ ہے۔ پیپلز پارٹی سرکوں پر احتجاج کی بجائے ایوانوں میں کردار ادا کرے۔ اگر شہباز حکومت کینالز کی ناجائز تعمیر نہ روکے تو پیپلز پارٹی حکومت سے الگ ہو جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عالمی یوم القدس غزہ اور فلسطین علامہ مقصود نے کہا کہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4700 روپے اضافے کے بعد 391000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4030 روپے اضافے کے بعد 335219 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307295 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 49 ڈالر اضافے کے بعد 3692 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا