Jang News:
2025-11-05@01:03:18 GMT

گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر خونریزی کا واقعہ پیش آیا ہے، گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب تربت میں نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر گولا گھر پر گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق

چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کا گن مین گرفتار، لیاقت محسود کی گرفتاری کیلیے چھاپے
  • سوات میں امن کمیٹی کے سابق ممبر مفتاح الدین قتل
  • نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی مشتعل ہجوم پر مبینہ فائرنگ
  • شہری کو لٹتے دیکھ کر کار ڈرائیور کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
  • بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
  • خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا