دیرلوئر: مدرسے میں افطاری کے دوران زہریلی خوراک کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے علاقے دیرلوئر کے ایک مقامی مدرسے میں افطاری کے دوران زہریلی خوراک کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق میدان کوٹکے مدرسے میں افطاری کے دوران متعدد افراد شریک تھے افطاری میں زہریلی خوراک کھانے کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوگئی، متاثرہ افراد کو مقامی لعل قلعہ ہسپتال طبی امداد کے لیے منتقیل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زہریلی خوراک کھانے والوں میں شمس ، سیراج الدین ،مصعود، گل شریف خان ،صنم گل ، ہلال، ولی خان، ثناء، عباس، سدیس اور عبدالرحمان بھی شامل ہیں جن میں 5افراد کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرک ہسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ میڈیکل کی ٹیمیں مدرسہ پہنچ گئی۔
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 27 مقدمات درج کر کے متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1792 افراد کو 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 13 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 98، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 1374، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2031 مقدمات درج اور 1837 قانون شکن گرفتار کئے گئے۔ 84 ہزار 778 افراد کو 21 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد جرمانے‘ جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 742، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 57 ہزار 301، صنعتی سرگرمیوں کی 1689 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 3265 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔