بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کا گشت، خواتین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائینگے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کیلئے قابل تحسین اور منفرد اقدام اٹھایا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے نمایاں بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لئے’’ویمن پولیس سکواڈ‘‘ قائم کر دیئے گئے اور صوبہ بھر میں گشت شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر بازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی ’’ویمن پولیس سکواڈ‘‘ گشت کریں گی۔ ویمن پولیس سکواڈ کی پیدل، سائیکل اور موٹر سائیکل سوار ٹیمیں بازاروں اور مارکیٹوں میں گشت کریں گی۔ ویمن پولیس سکواڈ بازاروں اور مارکیٹوں میں شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کرے گا۔ ویمن پولیس سکواڈ بازاروں میں سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔ ویمن پولیس سکواڈ شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین، بچیوں کو پریشان کرنے کے واقعات کا سدباب بھی کرے گا۔ بازاروں میں عید کے رش کے باعث خواتین سے موبائل، پریس چھیننے اور ڈکیتی وغیرہ کے واقعات کو روکنے میں مدد ملے گی۔ ویمن پولیس کے پیدل سکواڈ بھی بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، چینیوٹ، بورے والا، وہاڑی، خانیوال اور دیگر شہروں میں ویمن پولیس سکواڈ کا بڑے تجارتی مراکز میں گشت شروع ہوگیا۔ لاہور میں ڈولفن پولیس کا خصوصی سکواڈ بھی مارکیٹوں اور بازاروں میں خواتین بچوں کے تحفظ اور معاونت کیلئے تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈولفن کا کوئیک رسپانس سائیکل سکواڈ لاہور کے65 بڑے تجارتی مراکز پر تعینات کیا گیا ہے۔ لاہور بھر میں 4ہزار زائد پولیس اہلکار سپیشل سکواڈ ڈیوٹی پر مامور ہوگا۔ ڈولفن پولیس کا فرینڈلی یونٹ افطار کے بعد مارکٹیں بند ہونے تک گشت کرے گا۔ بائی سائیکل پر مشتمل ڈولفن فورس سکواڈ معروف گلیوں، معروف بازاروں، مارکیٹوں اور گنجان علاقوں میں گشت کرے گا۔ اوکاڑہ میں پہلا ویمن پولیس سکواڈ پوری طرح متحرک کردیا گیا۔ پیدل، سائیکل اور موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل نے معروف اور گنجان بازاروں میں گشت شروع کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ حکومت ہی نہیں پوری سوسائٹی کی ذمہ داری ہے۔بازاروں اور گلیوں میں خواتین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے مارکیٹوں میں پہلی مرتبہ خواتین کے تحفظ کیلئے باقاعدہ ویمن پولیس سکواڈ کے قیام کو مستحسن اقدام قرار دیا ہے۔ خواتین کے ساتھ ساتھ ہراسمنٹ کے واقعات کے بارے میں خواتین پولیس اہلکاروں کو آگاہ کرنا آسان ہے۔ خواتین نے کہا کہ ویمن پولیس سکواڈ کے قیام کے بعد شاپنگ کے دوران خود کو زیادہ محفوظ اورمطمئن تصورکرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نوازشریف مارکیٹوں میں بازاروں اور میں خواتین کے واقعات کے تحفظ کرے گا
پڑھیں:
مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی، مریم نواز نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیر مقدم کیا اور تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا، باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات زراعت، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ مشاورت خوش آئند پیشرفت ہے، دونوں ممالک کے مابین تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
مریم نواز شریف نے ایتھوپیا سے پاکستان ڈائریکٹ فلائیٹ بحال ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے حکومت پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی اور فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔