پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بلوچستان میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پرامن نہیں، دہشتگردوں کے ساتھی ہیں۔ اقوام متحدہ کا بیان انتہاء پسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیاں متعصبانہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں احتجاجی مظاہرین پرامن احتجاجی مظاہرین نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب ان مظاہرین پر تبصرہ افسوسناک ہے۔ یہ احتجاجی مظاہرین دہشتگردوں کے ساتھی ہیں۔ ان احتجاجی مظاہرین نے کوئٹہ ہسپتال پر حملہ کر کے دہشتگردوں کی لاشیں قبضے میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ کا بیان انتہاء پسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ ریاست میں امن و امان کا قیام حکومت کی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیےپاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیاں متعصبانہ ہیں۔ ہم امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر پابندیوں کے حوالے سے پیش ہونے والے بل سے آگاہ ہیں۔ یہ بل ایک فرد نے پیش کیا ہے۔ یہ امریکی حکومت کا بیانیہ نہیں۔ بل پاس ہونے کے لیے امریکی کانگریس کی کئی کمیٹیوں سے ہو کر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کے اصول پر مبنی ہیں۔ اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی خصوصی ہدایات پر افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق نے افغانستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے میں تمام مسائل پر بات کی۔ اس دورے کے دوران دونوں ملکوں نے سکیورٹی ، تجارت اور عوامی رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ایمبیسڈر محمد صادق نے ان پالیسیوں پر زور دیا جو دونوں ملکوں کے فائدے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کی کئی جہتیں ہیں۔ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ایک جاری عمل ہے۔ افغان مہاجرین کی وطن واپس سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے حوالے سے بھارت کے خلاف عالمی پلیٹ فارمز پر کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے سے متعلق ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارنا قابل مذمت ہے۔

پاکستان صحافیوں کی جانب سے دورہ اسرائیل سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ کوئی پاکستانی پاسپورٹ پر وہاں کا سفر کرے۔ البتہ ایسی صورت میں ممکن ہے کہ جب دوسرے ملک نے خود انتظامات کیے ہوں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان محدود جنگ بندی معاہدے کو خوش آمدید کہتا ہے۔ شام میں پائیدار امن وہاں سیکیورٹی فورسز کو غیر مسلح کرنے سے نہیں آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ احتجاجی مظاہرین انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب

پڑھیں:

’وہ کرتے ہیں مگر بتاتے نہیں‘ ٹرمپ نے پاکستان کو ایٹمی تجربات کرنے والے ممالک میں شامل قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی تجربات کرنے والے ممالک میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ امریکا واحد ملک ہو جو ایسا نہ کرے۔

ٹرمپ نے امریکی ٹی وی پروگرام ’سکسٹی منٹس‘ میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’شمالی کوریا تجربے کر رہا ہے، پاکستان تجربے کر رہا ہے، مگر وہ اس کے بارے میں آپ کو نہیں بتاتے‘، ان سے یہ سوال اُس وقت پوچھا گیا جب گفتگو کا موضوع ان کی حالیہ ہدایت بنی، جس کے مطابق انہوں نے پینٹاگون کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی محکمہ جنگ کو ہدایت دی تھی کہ وہ ’فوری طور پر‘ ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرے، اس اعلان کے بعد سے یہ الجھن پائی جا رہی ہے کہ آیا وہ 1992 کے بعد امریکا کے پہلے ایٹمی دھماکے کا حکم دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جب انٹرویو میں ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہمارے پاس کسی بھی ملک سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں تخفیفِ اسلحہ کے بارے میں کچھ کرنا چاہیے، اور میں نے اس پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے بات بھی کی تھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں، روس کے پاس بھی بہت سے ہتھیار ہیں اور چین کے پاس بھی ہوں گے‘۔

جب میزبان نے سوال کیا کہ ’پھر ہمیں اپنے ہتھیاروں کا تجربہ کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟‘ تو ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ ’کیونکہ آپ کو دیکھنا ہوتا ہے کہ وہ کام کیسے کرتے ہیں، روس نے اعلان کیا کہ وہ تجربہ کرے گا، شمالی کوریا مسلسل تجربے کر رہا ہے، دوسرے ممالک بھی کر رہے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جو تجربے نہیں کرتا، میں نہیں چاہتا کہ ہم واحد ملک ہوں جو ایسا نہ کرے‘۔

میزبان نے نشاندہی کی کہ شمالی کوریا کے سوا کوئی ملک ایٹمی تجربے نہیں کر رہا، کیونکہ روس اور چین نے بالترتیب 1990 اور 1996 کے بعد سے کوئی تجربہ نہیں کیا،اس پر ٹرمپ نے کہا کہ ’روس اور چین بھی تجربے کرتے ہیں، بس آپ کو اس کا علم نہیں ہوتا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم ایک کھلا معاشرہ ہیں، ہم اس بارے میں بات کرتے ہیں، روس یا چین میں رپورٹرز نہیں ہیں جو ایسی چیزوں پر لکھ سکیں، ہم بات کرتے ہیں، کیونکہ آپ لوگ رپورٹ کرتے ہیں‘۔

ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم تجربے کریں گے کیونکہ دوسرے ملک بھی کرتے ہیں، شمالی کوریا کرتا ہے، پاکستان کرتا ہے، مگر وہ اس بارے میں نہیں بتاتے، وہ زمین کے بہت نیچے تجربے کرتے ہیں جہاں کسی کو پتہ نہیں چلتا کہ اصل میں کیا ہو رہا ہے، آپ صرف ایک ہلکی سی لرزش محسوس کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اپنے ہتھیاروں کا تجربہ کرنا ہوگا، ورنہ آپ کو معلوم ہی نہیں ہوگا کہ وہ کام کرتے ہیں یا نہیں‘۔

ڈان نے اس معاملے پر امریکی صدر کے اس بیان کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ سے ردِعمل کے لیے رابطہ کیا ہے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے یہ بھی کہا کہ ماہرین کے مطابق امریکا کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ پہلے ہی دنیا کے بہترین ہتھیار ہیں۔

اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ’میرے مطابق بھی ہمارے ہتھیار بہترین ہیں، میں ہی وہ شخص ہوں جس نے انہیں اپنی 4 سالہ مدت کے دوران جدید بنایا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ کام کرنا پسند نہیں تھا کیونکہ ان کی تباہ کن صلاحیت ایسی ہے کہ اس کا تصور بھی خوفناک ہے، مگر اگر دوسرے ملکوں کے پاس ہوں گے تو ہمیں بھی رکھنے ہوں گے، اور جب ہمارے پاس ہوں گے تو ہمیں ان کا تجربہ بھی کرنا ہوگا، ورنہ ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ وہ کام کرتے ہیں یا نہیں، ہم انہیں استعمال نہیں کرنا چاہتے، مگر ہمیں تیار رہنا چاہیے‘

متعلقہ مضامین

  • ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا
  • ’وہ کرتے ہیں مگر بتاتے نہیں‘ ٹرمپ نے پاکستان کو ایٹمی تجربات کرنے والے ممالک میں شامل قرار دیدیا
  • میکسیکو: مقامی میئرکے قتل کے بعد پرتشدد مظاہرے، مشتعل افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ
  • سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 18 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • بگ باس: ساتھی خاتون کی تضحیک کرنے پر سلمان خان کی طرف سے امیدواروں کی سخت سرزنش