آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دیدی۔ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا۔
یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے، آئی ایم ایف کی منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔
کیا قرآنی آیات کی پوسٹیں بنا کر لوگوں کو گروپس میں بھیجنا جائز ہے؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
وزیراعظم نے اسلام آبا میں قبضہ مافیا کیخلاف تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں زمینوں کی جعلی ٹرانسفر اور قبضہ کرنے والے مافیا کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی۔ 7 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈپٹی کمشنراسلام آباد کریں گے۔
آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے اور وفاقی پولیس کا ایک ایک افسر جے آئی ٹی کارکن ہوگا۔ پاک بحریہ کا ایک نمائندہ اور ایک فرانزک ماہر بھی ٹیم میں شامل کیا جائےگا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم زمینوں مبینہ طورجعلی ٹرانسفرزکےمعاملےکی تحقیقات کرکے ملوث عناصر کا تعین کرےگی۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ اسلام آباد میں زمینوں کی جعلی کاغذات پرٹرانسفرکے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھا گیا ت