روس کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں پرعزم ہیں، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے روس کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران کے راستے پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور کے تحت 31 مارچ 2025 کو شروع ہو گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو بواؤ فورم برائے ایشیا کانفرنس کے موقع پر رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات میں کہی۔
چین کے شہر بواؤ میں منعقدہ ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے روس کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران ماسکو میں منعقدہ پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن کے 9ویں اجلاس کے دوران ہونے والی اہم پیش رفت کا اعادہ ہوا۔
ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پربھی گفتگو ہوئی، وزیرخزانہ نے خام تیل کی خریداری اور تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پن بجلی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔ ملاقات میں وزیرخزانہ نے روس کی تکنیکی مہارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ ایران کے راستے شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کاریڈور کے تحت 31 مارچ 2025 کو شروع ہو گا۔فریقین نے اس منصوبے سے متعلقہ کسٹمز کی سہولیات اور قواعد و ضوابط سے ہم آہنگ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران روس کے تعاون سے پاکستان میں نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور فزیبلٹی اسٹڈی و لاگت کے تخمینے کا جائزہ لیاگیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو مضبوط بنانے تجارتی تعلقات پاکستان روس ملاقات میں تعلقات کو کا اعادہ روس کے
پڑھیں:
امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔
عالمی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا جائے گا۔ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ اسی طرح غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو بھی تیار ہیں۔ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
مزید پڑھیں: ملکی قرضوں میں کمی لانے کیلئے وزیرخزانہ کا اہم فیصلہ
محمد اورنگزیب نے انٹرویو میں مزید کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ ترقی کے سفر میں سرمایے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلیے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے۔ حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔