کراچی:

شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب میاں بیوی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پرتجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کارڈ رائیور کی عمرسترہ سال ہے، اس کے پاس نہ ڈرائیونگ لائسنس تھا نہ قومی شناختی کارڈ جبکہ گاڑی کی رفتارمحفوظ حد سے کہیں زیادہ تھی جبکہ موٹر سائیکل سوار اورخاتون نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب بیوی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پرتجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ کارڈرائیورکی عمرسترہ سال ہے،اس کے پاس نہ ڈرائیونگ لائسنس تھا نہ قومی شناختی کارڈ جبکہ گاڑی کی رفتارمحفوظ حد سے کہیں زیادہ تھی۔ موٹر سائیکل سوار اورخاتون نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام  شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کےجاں بحق ہونے کے واقعے کی ٹریفک پولیس کی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم نے تجزیاتی رپورٹ تیارکرلی۔

رپورٹ میں بتایا کہ حادثہ شام 7:20 سے 7:30کے درمیان ہوا،  حادثہ افطار کے بعد پیش آیاجب شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ کم اور گاڑیوں کی تیز رفتاری کا امکان بڑھ جاتا ہے، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 30 سالہ محمد ایاز اوراس کی اہلیہ24 سالہ اقصیٰ  جاں بحق ہوئے جبکہ گاڑی نارتھ ناظم آباد کا رہائشی17 سالہ نوجوان انیق ولد ایازچلا رہا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاڑی تقریباً 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا رہی تھی اور گاڑی میں 3 دوست بھی سوار تھے، موٹر سائیکل اپنی مخصوص لین میں تھی جبکہ گاڑی نے فاسٹ لین سے انتہائی بائیں جانب آتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

گاڑی کےڈرائیور17 سالہ انیق کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ موجود نہیں تھا جس کی بنا پروہ گاڑی چلانے کا اہل نہیں تھا، گاڑی کی رفتارمحفوظ حد سے کہیں زیادہ تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے اس نے گاڑی پر قابو کھو دیا تھا تاہم اس کی تصدیق موٹر وہیکل انسپکٹر کرے گا فوری طورپر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ٹائر حادثے سے پہلے پھٹا یا بعد میں یہ معاملہ رونما ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے میں جاں بحق موٹر سائیکل سوار اور اس کی ساتھی نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا، جس سے چوٹیں جان لیوا ثابت ہوئیں، حادثے کے مقام پر لین مارکنگ ماند پڑ چکی  ہے اور کوئی واضح رفتار کی حد بتانے والے سائن بورڈز موجود نہیں تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نابالغ ڈرائیور کوگاڑی سونپنا قانون کی خلاف ورزی ہے، جس کی ذمہ داری گاڑی کے مالک پرعائد ہوتی ہے،مناسب لین مارکنگ اور سائن بورڈز کی عدم موجودگی سے غیر محفوظ ڈرائیونگ کے امکانات بڑھ گئے۔

ٹریفک پولیس کی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم نے رپورٹ کے ساتھ سفارشات کی ہیں کہ  نابالغ اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کو گاڑی دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،رفتار پر قابو پانے کے اقدامات کیے جائیں ،شارع فیصل پر مخصوص فاصلے پر رفتار کی حد بتانے والے سائن بورڈز نصب کیے جائیں۔

تیز رفتاری کی نگرانی اور خلاف ورزی پر چالان کے لیے اسپیڈ کیمرے نصب کیے جائیں،لین مارکنگ کو بحال کیا جائے تاکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لین واضح ہو،موٹر سائیکل سواروں اور ان کے ساتھ بیٹھنے والے افراد کے لیے ہیلمٹ پہننے کی اہمیت پر آگاہی مہم چلائی جائے۔

ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر سختی سے جرمانے عائد کیے جائیں ،سڑکوں کی مناسب نگرانی کے لیےCCTV کیمرے بڑھائے جائیں۔کسی بھی حادثے کے بعد گاڑیوں کا معائنہ موٹر وہیکل انسپکٹرسے لازمی کرایا جائے تاکہ ممکنہ خرابیوں،ٹائربرسٹ وغیرہ جیسی تیکنکی خرابیوں کی تصدیق ہوسکے۔

دوسری جانب شاہراہ فیصل پی اے ایف بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ قتل بالسبب کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ شارع فیصل تھانے میں متوفی ایازکے سسراورمتوفیہ اقصیٰ کے والد نسیم احمد انصاری کی مدعیت میں قتل بالسبب کے تحت درج کیاگیا،مقدمے میں گاڑی کے ڈرائیور 1 سالہ انیق ولد ایازامام کونامزد کیا گیاہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار رپورٹ میں بتایا ایف بیس کے قریب شاہراہ فیصل پی تیز رفتار کیے جائیں جبکہ گاڑی میاں بیوی ہیلمٹ نہ کی رفتار کہ گاڑی گاڑی کی

پڑھیں:

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی

صوبہ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ صوبائی وزیر کو آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔

لاہور میں ڈیفنس روڈ کے قریب ایک دوسری گاڑی نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا، اس موقع پر دیگر متعدد گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔

مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں سینیئر صوبائی وزیر کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مریم اورنگزیب

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے، بیرسٹر سلطان
  • ڈیفنس میں  وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ‘ آنکھ پر معمولی زخم‘ چہرے پر چوٹ
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
  • لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
  •  مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
  • پاکستان میں منشیات فروشوں کے رابطے کس ملک کے سمگلروں سے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات
  • گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے
  • ڈمپر ڈرائیوز کی سنگدلی، ریس لگاتے ہوئے ایک کار کو کچل دیا، کار سوار خاندان شدید زخمی
  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات