City 42:
2025-07-25@13:17:22 GMT

ملک بھر میں شب قدر کی عبادات جاری ہیں

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

 سٹی 42: ملک بھر میں شب قدر کی  عبادات کا سلسلہ جاری ہے 

   آج ستائیسویں رمضان کی شب ہے ، اور سونے پہ سہاگہ  آج شب جمعتہ الوداع بھی ہے ،اس لیے  قوی امکان ہے کہ آج شب قدر ہے  اس لیے شب القدر کی تلاش کے لیئے شہریوں نے مساجد کا رخ کر لیا، مساجد میں نماز تراویح کے بعد ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا، 

مسجدوں میں درس قرآن اور سیرت النبی کے موضوع پر علماء کے خطاب جاری ہے ،  خواتین کی جانب سے گھروں میں نماز تسبیح کا اہتمام کیا گیا ھے

کوئٹہ میں تباہ کن حملے کے بعد موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حماد اظہر منظر عام پر، والد کی نمازِ جنازہ کے لیے لاہور پہنچ گئے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر طویل عرصے کی روپوشی کے بعد لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، وہ اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

 

حماد اظہر والد کے انتقال کے بعد گھر پہنچ گئے. اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور سوگوارا کو صبر عطا کرے۔ آمین pic.twitter.com/evqNUmwBlr

— ????????????????????????????????. (@bhattispeaks) July 23, 2025

واضح رہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں سے متعلق مختلف مقدمات میں نامزد تھے۔ ان مقدمات میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور عوامی نظم و ضبط خراب کرنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

ان مقدمات کے اندراج کے بعد حماد اظہر منظرِ عام سے غائب ہو گئے تھے اور متعدد بار ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارے، تاہم وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں نہ آ سکے۔ ان کی طویل روپوشی کو پارٹی قیادت کی ہدایت اور قانونی ماہرین کے مشوروں سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

حماد اظہر کی اچانک واپسی اور اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے فیصلے کو سیاسی و قانونی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے، اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ جلد عدالتوں کے سامنے سرنڈر کر کے قانونی عمل کا سامنا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حماد اظہر روپوشی لاہور میاں اظہر نماز جنازہ

متعلقہ مضامین

  • سانحہ چلاس: جاں بحق 3 سالہ عبدالہادی کی لودھراں میں نمازِ جنازہ ادا، والدہ کے پہلو میں تدفین
  • سکردو میں کانفرنس بعنوان "حسین شناسی و کربلائے عصر میں ہماری ذمہ داریاں" (1)
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں کن سیاسی جماعتوں نے آنے سے انکار کیا؟
  • اسکردو میں ایک اور کلاؤڈ برسٹ: سیلابی ریلے کی زد میں آکر 49 مکانات، 20 دکانیں اور دو مساجد مکمل طور پر منہدم
  • سابق گورنر پنجاب میاں  اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا  
  • کے پی حکومت کے زیر اہتمام اے پی سی آج ہوگی
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت
  • سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا
  • سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا
  • حماد اظہر منظر عام پر، والد کی نمازِ جنازہ کے لیے لاہور پہنچ گئے