مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کے بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان سے متعلق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں پولیس اور ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے کمیٹی کو کیس پر بریفنگ میں بتایا کہ رمغان کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس: ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کی بیش قیمت ایک اور گاڑی برآمد کرلی
ملزم ارمغان کو 2 سیکیورٹی کمپنیز، ایک باکسر ایسوسی ایشن سیکیورٹی گارڈز فراہم کرتے تھے۔
ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے ملزم ارمغان سے ملنے والوں سے رابطے کیے ہیں جبکہ ملزم کے زیر استعمال غیر رجسٹرڈ گاڑیوں سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔
ارمغان کے گھر سے بڑی تعداد میں برآمد اسلحہ فارنزک کے بھیج دیا گیا، موبائل فونز اور لیپ ٹاپز کو بھی فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ
دوسری جانب ارمغان کو سامان پہچانے والی کوریئر کمپنی کو بھی نوٹس کیا گیا ہے جبکہ اکاؤنٹس کے بینک منیجرز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں مرکزی ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا، تاہم ملزم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news مصطفیٰ عامر قتل کیس ملزم ارمغان منی لانڈرنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مصطفی عامر قتل کیس منی لانڈرنگ عامر قتل کیس منی لانڈرنگ گیا ہے
پڑھیں:
مداح کے ’بھائی‘ کہنے پر فہد مصطفیٰ کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی مداح کے ساتھ فلرٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو کو خاتون مداح نے خود فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ ایک بھرے ہال کے سامنے فہد مصطفیٰ نے میری تعریف کی‘۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکا میں منعقد ایک تقریب میں خاتون مداح فہد مصطفیٰ سے پاکستان سلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL) سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے انہیں ’فہد بھائی‘ کہہ کر پکارتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Madiha Masood (@dia_masood)
اداکار نے مداح کے ’بھائی‘ کہنے پر مسکراتے ہوئے کہا ’آپ مجھے بھائی تو نہ کہیں‘۔
فہد مصطفیٰ نے مداح سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا ’ کیسی ہیں آپ؟ اور آپ کا سوال کیا تھا؟‘
مداح نے اپنا سوال دہرانا شروع کیا تو اداکار نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’آپ بات کرتی رہیں، آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں‘۔
فہد مصطفیٰ کے تعریف کرنے پر مداح نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ منظر یہاں ہر کوئی ریکارڈ کر رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔