کراچی: بس اڈوں پر کارروائی، سرکاری کرایوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر شہر کے مختلف بس ٹرمنلز اور اڈوں پر کارروائی کر کے سرکاری کرایوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کے علاوہ مسافروں کو پیسے واپس کروائے گئے ہیں۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق خلاف ورزی کی مرتکب بس سروسز کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو پیش کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ 213 بسوں کے کرایوں کی جانچ کی گئی، مسافروں سے زائد وصول کیے گئے 6 لاکھ 13 ہزار روپے واپس کروائے گئے۔
پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے پر کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے اسمگل شدہ سامان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی۔
زائد کرایہ وصول کرنے والی 87 بسوں کا چالان کیا گیا اور 93 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ترجمان کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بتایا ہے کراچی کے بس ٹرمنلز پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔
ترجمان کمشنر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی ہے زائد کرایہ لینے والوں کی شکایت درج کرائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کمشنر کراچی
پڑھیں:
ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری جوہر عباس نے دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے اور کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔
کراچی کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای...
شہری جوہر عباس نے درخواست میں کہا ہے کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں، عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔
درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔