UrduPoint:
2025-04-25@11:25:50 GMT
وزیرصحت کاپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کولیکشن سنٹر، ایمرجنسی، او پی ڈی، وزیر اعلیٰ کمپلینٹ کاؤنٹر، پرچی کاؤنٹرز، میڈیسن سٹور و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ بھی موجود تھے۔
خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔انشاء اللہ سب کی اجتماعی کوششوں سے یہ نظام بہتر ہوگا۔مریضوں کو ریلیف دینے کیلئے سب کو محنت کرنی ہوگی۔ حکومت سرکاری ہسپتال چلانے کیلئے ہر سال اربوں روپوں کے بجٹ فراہم کرتی ہے۔(جاری ہے)
ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جا رہے ہیں۔ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں سے طبی سہولیات بارے براہِ راست فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی آسانی کیلئے او پی ڈی کی لفٹ فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیرصحت نے پی آئی سی میں ادویات کی فہرستیں اور ڈیوٹی روسٹرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق نے کا دورہ
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2025ء) مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں صوبائی وزیر زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے دوران مریم اورنگزیب زخمی ہو گئیں، انہیں آنکھ کے قریب چوٹ آئی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔