کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات پر گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، فوری ایکشن کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، 2025 میں ہونے والے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔گونر سندھ نے اپنے خط میں لکھا کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار خاندان کچلا گیا، عبد القیوم، اس کی حاملہ بیوی زینب اور نومولود بچہ بھی جاں بحق ہوا، چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں، اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔کامران ٹیسوری اپنے نے خط میں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کی مںظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
گورنر سندھ نے 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے پروگرامز کی حتمی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تمام تقریبات کی براہ راست نگرانی خود کروں گا۔
اس حوالے سے متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری، پریس سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔