لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کی کاوشوں سے مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کی معان خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں قیمتوں میں کمی ہر حکومت کیلئے ایک چیلنج ہوتا ہے، صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی کہ اشیا کی قیمتوں کو کم کرے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت نے رمضان میں عام آدمی کیلئے جو کام کئے وہ قابل تعریف ہیں، پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول کیلئے کوششیں کی ہیں۔

چیف جسٹس کے پاس یہ اختیار نہیں کہ کونسا بنچ کیس سنے گا، جسٹس بابرستار کی سروس کیس کی سماعت سے معذرت 

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل پنجاب کابینہ نے 120 ایجنڈا آئٹم منظور کی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کابینہ میں 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ دینے کی منظوری دی، بھکر میں ایئرایمبولینس کی سہولت کیلئے منظوری دی گئی، پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بننے جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا ہے کہ جنسی جرائم کیلئے سپیشل کرائم یونٹ بنایا جائے گا، باقاعدہ سائنسی طریقے سے انویسٹی گیشن ہو گی، ملزمان کو سزائیں دلوانا وزیراعلیٰ مریم نواز کے ایجنڈے میں شامل ہے، وزیراعلیٰ خصوصی افراد کیلئے سپیشل کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے رمضان المبارک میں ہر چیز کو خود مانیٹر کیا ہے۔

بھارتی اداکار گووندا کی طلاق کی افواہیں ایک بار پھر سے گرم ہو گئیں

اس موقع پر وزیراعلیٰ کی معان خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے رمضان نگہبان پیکیج سے 30 ارب روپے ریلیف کی مد میں دیا گیا، 26 لاکھ سے زائد خاندان کیش وصول کر چکے ہیں، سلسلہ ابھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 80 سے زائد رمضان سہولت بازار لگائے، ابھی تک 1 کروڑ 26 لاکھ لوگ رمضان سہولت بازاروں کا دورہ کر چکے ہیں، 60 لاکھ کلوگرام سے زائد سبزیاں اور پھل فروخت ہوئے۔

سلمیٰ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی رمضان میں بہترین کارکردگی دکھائی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 86 ہزار سے زائد سحری اور افطاری کے پوائنٹس کو چیک کیا، بہت سارا دودھ، ہزاروں ایکسپائرڈ سموسہ پٹیاں تلف کی گئیں۔

کینیڈا و امریکا کے پرانے تعلقات ختم ہو گئے: مارک کارنی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ ہم کمروں میں بیٹھ کر ڈی سی، اے سی سے پوچھتے رہے، ہم خود فوڈ پوائنٹس اور گراؤنڈ میں گئے، باقی صوبوں میں اشیا کی کوالٹی پر بہت بات ہوتی ہے، پنجاب میں اشیا کی کوالٹی پر کوئی شکایت کہیں سے رپورٹ نہیں ہوئی، پنجاب کے عوام نے پہلی بار دیکھا کہ کم قیمت کے ساتھ بہترین کوالٹی دی گئی۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ مریم نواز

پڑھیں:

الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن درست قرار دیدیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251104-08-18

 

لاہور (آن لائن) لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے مہر شرافت علی کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی، مہر شرافت نے پی پی 159 کے الیکشن کو ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائر رانا زاہد محمود نے پی پی 159 سے متعلق مہر شرافت کی انتخابی عذرداری کا 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔ مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اللہ چٹھہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن درست قرار دیدیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب