سٹی42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس،اجلاس میں صوبوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار کو بڑھانے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،محسن نقوی نے کہا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں،صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا ۔

تفصیلات کےمطابق اجلاس میں نیشنل اور پراونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام پر پیش رفت کو بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں  بریفنگ دی گئی کہ نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے،تمام صوبوں میں بھی پراونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام پر کام جاری ہے۔

فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنظیم نو کے بعد اسے نیشنل ریزرو پولیس میں تبدیل کیا جارہاہے، اجلاس میں بہتر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے لئے دھماکہ خیز مواد کو وفاقی سبجیکٹ بنانے پر اتفاق ہوا۔
اجلاس میں وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کے مسلے کو موثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ادارے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں،صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا دہشت گردی کے موثر سدباب کیلئے صوبائی سطح پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طریقے سے فعال کیا جانا انتہائی ضروری ہے، اس ضمن میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ہر ممکن مدد فراہم کریں گے،وفاقی سطح پر ایف آئی اے کے کاونٹر ٹیررازم ونگ کو بھر پور طریقے سے فعال کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سیکورٹی اداروں کے نمائندوں کی شرکت کی۔

سٹی @ 10 ، 28 مارچ ،2025

وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان کی بھی شرکت،تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز داخلہ اور آئی جیز نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی اجلاس میں

پڑھیں:

سیاست اور کونسل کے معاملات کو الگ رکھیں گے، محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو

ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سب نے ایشیا میں کرکٹ کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

اے سی سی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ سیاست کو کونسل کے درمیان نہیں لے آئیں گے، ایشیا کپ کے شیڈول سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات کررہے ہیں، امید ہے شیڈول کا مسئلہ جلد حل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت

بھارت کے اجلاس میں شریک نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے کبھی کبھار شریک نہ ہونا معمول ہے، اچھی بات یہ ہے کہ تمام 25 ممالک کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

The Asian Cricket Council charts the Future of Asian Cricket at the Annual General Meeting in Dhaka!

Read more: https://t.co/TMCIAslxh7#ACC pic.twitter.com/jRhiEreHC7

— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) July 24, 2025

انہوں نے کہا کہ پاک انڈیا سے متعلق میچ کے لیے باضابطہ اعلان کا انتظار کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی کوششوں کے باوجود اجلاس کا کورم پورا ہونے پر اے سی سی کا اجلاس ڈھاکا میں ہوگیا۔ بھارت اس اجلاس میں آن لائن شریک ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش بھارت کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • "ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا
  • دہشتگردوں کیخلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے، وزیر داخلہ کا علی امین گنڈا پور کو جواب
  • ڈھاکا: محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری
  • تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے؛ محسن نقوی
  • سیاست اور کونسل کے معاملات کو الگ رکھیں گے، محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو
  • بھارت کو ایک اور ناکامی، محسن نقوی کی قیادت میں اے سی سی کا کورم مکمل، اہم اجلاس آج ہوگا
  • تمام سٹیک ہولڈرز چینی کی ہموار فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں، رانا تنویر
  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیش اہم ملاقات، ویزا فری انٹری سمیت سیکیورٹی تعاون پر اہم پیشرفت