ڈیرن گف کے بعد لاہور قلندرز کو نیا کوچ مل گیا، مگر کون؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف سابق چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔
فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے معروف کوچ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے، انہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی تھی۔
رسل ڈومینگو جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈکوچ بھی رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی
لاہور قلندرز کے نومنتخب ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں۔
اس موقع پر فرنچائز کے سی ای او ثمین رانا کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ رسل ڈومینگو ہیڈ کوچ کے طور پر قلندرز فیملی میں شامل ہورہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ رسل ڈومینگو کی قیادت ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل ترانہ؛ علی ظفر کو منتخب کرنا ملتان سلطانز کے اونر کو پسند نہ آیا؟
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور قلندر اپنا پہلا میچ 11 اپریل کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رسل ڈومینگو پی ایس ایل
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، اعجاز ملاح سمدر میں ماہی گیری کرتا تھا، اعجاز ملاح کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دیکر پاکستان بھیجا، تاہم سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے مچھیروں کو گرفتار کیا۔
اس دوران مچھیرے اعجاز ملاح کا اعترافی بیان بھی چلایا گیا۔