جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پشاور:
پاکستان سے جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 1.890 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
منشیات لے جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی، جس نے اپنے سامان میں منشیات چھپا رکھی تھی۔ ملزم نے آئس ہیروئن سلائی مشین میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے تفصیلی تلاشی پر 1.
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔
امیگریشن حکام کے مطابق دونوں افراد ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔
امیگریشن حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مسافروں کے ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے، جبکہ مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کبھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔
ملزمان نے ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ کے ذریعے 6 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں حاصل کیے، دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔