الحمدللہ شوال کا چاند پیدا ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
وسیم عظمت: شوال کا چاند پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان کے مسلمانوں کو شوال کا ہلال مبارک ہو۔
ریسرچ رویت ہلال کونسل کی تحقیق کی مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہو چکا ہے۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ آج شام روزہ افطار کر کے شوال کا چاند دیکھنے کی سعی کریں۔ آج رمضان کے 29 روزے ہو گئے ہیں اور قمری تقویم کے مطابق آج شام نئے مہینے کا چاند طلوع ہونے کا امکان موجود ہے، خواہ یہ نظر آئے نہ آئے لیکن روایت کے مطابق قمری مہینے کے 29 دن گزرنے کے بعد نیا چاند دیکھنا لازم ہوتا ہے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
سعودی عرب کے برعکس پاکستان میں رمضان کے آغاز کا سرکاری اعلان ایک دن بعد کیا گیا تھا جب عملاً رمضان کی دو تاریخ تھی۔ پاکستان مین مسلمان رمضان کے 28 روزے رکھ چکے ہیں۔ چاند تو بہرحال ایک ہی ہے اور اگر آج شام یہ سعودی عرب میں دکھائی دے گیا تو سعودی عرب کے ساتھ بہت سے دوسرے ملکوں میں بھی کل 30 مارچ کو عید ہو جائے گی، سعودی عرب کی پیروی کرنے والوں میں انگلینڈ اور کئی دوسرے یورپی ملکیوں کے مسلمان بھی شامل ہیں اور مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کی حکومتیں بھی عین اسی روز چاند دیکھے جانے کی تصدیق کرتی ہیں جس روز سعودی عرب میں چاند دیکھنے جانے کی تصدیق کی جاتی ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
سعودی عرب کے برعکس پاکستان میں آج مغرب کے وقت روزہ افطار ہونے کے بعد علما کی سرکاری روئیت ہلال کمیٹیاں شوال کا نیا چاند دیکھنے کے لئے اپنے اجلاس ہی نہیں کریں گی کیونکہ وہ اس سے پہلے رمضان کا چاند دیکھنے کے عمل میں ایک دن کی تاخیر کر چکے ہیں اور اب اپنے گزشتہ بیان کے خود ْیدی ہو گئے ہیں۔ آج چاند نظر آئے نہ آئے، پاکستان کی روئیتِ ہلال کمیٹی کے علماؤں کو چاند کل 30 مارچ کی شام پاکستانی مسلمانوں کے 29 روزے پورے ہونے کے بعد ہی دکھائی دے گا۔
مدینہ منورہ ؛ خاتون کےتھپڑ کے جواب میں پولیس اہلکار کا تشدد
اگر سعودی عرب میں آج چاند نظر نہ آ سکا تو لوگ آج شب بھی تراویح پڑھین گے اور کل اتوار کو صبح ہونے سے پہلے سحری کر کے 30 واں روزہ رکھیں گے، اس صورت میں کل اتوار کی شام دوبارہ چاند دیکھنے کی سعی کی جائے گی اور سعودی عب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان سمیت دنیا بھر میں 31 مارچ کو ایک ہی دن عید ہو گی۔ باقی ملکوں کے مسلمان 30 روزے رکھنے کے بعد عید کرین گے لیکن پاکستان کے مسلمان اپنی روئیتِ ہلال کمیٹی کا خمیازہ بھگتتے ہوئے صرف 29 روزوں کے ساتھ عید الفطر کی نماز پڑھنے جائیں گے۔
لطیف کپاڈیہ کومداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں آج ہفتہ 29 رمضان المبارک کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔ چاند دیکھنے ک میں کامیاب ہونے والے شہری گواہی دینے کے لیے ریجنل اداروں سے رابطہ کریں گے۔
سعودی عرب میں رویت ہلال کی گواہی ملنے کے بعدسرکاری سطح پرچاند دیکھے جانے، نیا قمری مہینہ آغاز ہونے اور عید ہونے کا اعلان کیا جاتا ہے۔
سعودی عرب اور باقی مسلم دنیا میں خواہ کچھ بھی ہو قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بہرحال وہی ہو گا جو روئیتِ ہلال کمیٹی کے علماؤں نے پہلے طے کر رکھا ہے؛ یعنی چاند دیکھنا ہی کل کو ہے جب وہ غالباً دو دن کا ہو چکا ہو گا۔ اور پاکستان میں عیدالفطر پیر کے روز 31 مارچ کو ہی کروانا ہے۔
جناح ہسپتال کو ٹھیکے پر دینے کیلئے کمیٹی قائم
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شوال کا چاند چاند دیکھنے پاکستان میں ہلال کمیٹی کے مسلمان کے بعد
پڑھیں:
سعودی ولی عہد کا مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر ایاز صادق کی شرکت
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج بیت اللہ کے موقع پر مسلم ممالک کے رہنماؤں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔
ظہرانے میں پاکستان کے دیگر اہم رہنما، بشمول وزیر مملکت سردار محمد یوسف، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی بھی شریک تھے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے وحدت اور اتحاد کے عزم کا اظہار کیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے سعودی قیادت کے پاکستان کے حوالے سے واضح موقف کی قدر کی اور کہا کہ پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ایاز صادق نے پاک، سعودی تعلقات کے مزید مضبوط ہونے کی توقع کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔
Post Views: 6