پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کل عید الفطر منائے جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2025ء) پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کل عید الفطر منائے جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کل بروز اتوار کو سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مخصوص علاقوں میں بھی عید الفطر منائے جائے گی۔ داؤدی بوہرہ جماعت کل اتوار کو ملک بھر عید الفطر کے اجتماعات کا انعقاد کرے گی۔ داؤدی بوہرہ جماعت کل اتوار کو ملک بھر بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائے گی ۔
نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا سالمیت، امن وامان ، دہشت گردی کے خاتمے سمیت ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ کراچی میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب سعودی عرب سمیت 5 خلیجی اسلامی ممالک میں آج 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت کا اعلان کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا، جس کے بعد متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت میں کل بروز اتوار 30 مارچ کو عید الفطر کے اجتماعات ہوں گے، عید الفطر بھرپور مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ جبکہ عمان خلیجی کونسل کا واحد ملک ہے جہاں آج چاند نظر نہیں آیا، عمان میں رمضان المبارک کا 30 روزوں کے بعد اختتام ہو گا، سلطنت میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان کیا جا چکا۔ برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں سب سے پہلے عید الفطر 1446 ہجری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ برونائی دارالاسلام میں 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ برونائی دارالاسلام کے بعد ملائیشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، بھارت اور ایران نے بھی عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل سب سے پہلے آسٹریلیا میں عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ آسٹریلیا میں مفتی اعظم اور فتوٰی کونسل کی جانب سے مشترکہ طور پر ماہ مبارک کے اختتام سے متعلق آسٹریلیا میں رہائش پذیر مسلمانوں کو آگاہ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال کی عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیز کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب سپارکو کے سائنسی تجزیے کے مطابق شوال کا نیا چاند آج بروز ہفتہ 29 مارچ 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) پیدا ہو چکا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق 30 مارچ اور29 رمضان کورویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوگا۔ اجلاس کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے ہوگی، یوں پاکستان میں 30 مارچ کو ماہ شوال کا چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا۔ 30 مارچ کو غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔ ماہ شوال کےچاند کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عید الفطر 31 مارچ میں عید الفطر منائی جائے گی آسٹریلیا میں کے اجتماعات اعلان کیا کے مطابق کا اعلان شوال کا مارچ کو
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
کورٹ میں موبائل سنگلز کی بندش پر خیبرپختونخوا اور پشاور بار ایسوسی ایشن نے 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت کیلیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل کا 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگا، کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عدالتوں میں موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، جب تک موبائل سگنلز کا مسلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گا۔