سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کامیابی سے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں احتجاج کرنے والے مظاہرین دہشتگردوں کے ساتھی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز قلات وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز قلات وی نیوز سیکیورٹی فورسز فورسز نے کو ہلاک ایس پی
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔