نیویارک، ہسپتال کی ڈاکٹر کو صیہونیت مخالف پوسٹس شائع کرنے پر برطرف کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ماونٹ سینا ہسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر لیلیٰ عباسی کیجانب سے سوشل میڈیا پر شائع کیے گئے مواد کی جانچ کے بعد انہیں برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماونٹ سینا ہسپتال کی ڈاکٹر لیلیٰ عباسی کو سوشل میڈیا پر صیہونی رژیم کے خلاف پوسٹ کرنے پر ہسپتال سے نکال دیا گیا۔ یہ ہسپتال نیویارک میں واقع ہے۔ اس 46 سال خاتون ڈاکٹر نے اپنی پوسٹ میں "حماس" اور "حزب الله" کی حمایت کرتے ہوئے نوزاد بچوں کے قتل عام میں مصروف اسرائیلی فوج کو موذی مرض طاعون سے تعبیر کیا۔ جس کے بعد ماونٹ سینا ہسپتال کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے مذکورہ ڈاکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شائع کیے گئے مواد کی جانچ کے بعد انہیں برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی رژیم کے جرائم کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کی اقوام سراپا احتجاج ہیں وہیں امریکی عوام نے بھی گزشتہ روز یوم القدس کی مناسبت سے شکاگو میں ایک ریلی نکالی اور اسرائیل کے جرائم کی مذمت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
چار دیواری سے کامیابی تک، کوئٹہ کے میاں بیوی کی محنت کی کہانی
کوئٹہ کی تنگ گلیوں میں ایک جوڑے نے محنت اور اعتماد سے اپنی دنیا بدل دی۔
بیوی نے شوہر کا ساتھ دیتے ہوئے کچن کو کاروبار میں بدلا، چند آن لائن آرڈرز سے سفر شروع ہوا، اور آج وہ سوشل میڈیا پر پسند کیے جانے والے ہوم شیف بن چکے ہیں۔
یہ میاں بیوی اب بغیر دکان یا مارکیٹ کے گھر بیٹھے رزقِ حلال کما رہے ہیں۔ مزید جانیے سلمٰی بختیار کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چاردیواری دنیا بدل دی رزق حلال سوشل میڈیا شیف کچن میاں بیوی وی نیوز