مولانا فضل الرحمان کو عید نماز گھر میں پڑھنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کو عید کی نماز اپنے گھروں پر پڑھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دہشت گردی کے خطرات اور بڑھتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے باعث صوبے میں عید کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوں گی۔
وفاقی حکومت نے اس حوالے سے اہم رہنماؤں بشمول مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان میں سے بیشتر رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہوں پر نماز عید ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
علاوہ ازیں سیاسی شخصیات کو عوامی سطح پر عید ملن تقریبات کو محدود رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ سکیورٹی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ اسی طرح رہائش گاہوں اور حجروں پر بھی خصوصی حفاظتی انتظامات کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
لاہور:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی آئل بروقت درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔
ڈی جی آئل کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعد ایمرجنسی میں حالات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔