نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھےگی،رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھےگی، نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں ہے۔
ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں وزیرا عظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کروانےکا یقین دلایا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو رد عمل دیناچاہیے، فیڈریشن کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دینی چاہیے، سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلزپارٹی اور فیڈریشن پرحملے ہو رہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اکھٹے ہوکر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہےکہ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کہا تھاکہ پیپلز پارٹی حکومت گرانےکی طاقت رکھتی ہے، وزیراعظم نہریں نکالنےکامعاملہ ختم کرنےکا اعلان کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رانا ثنااللہ کے کنیالز معاملے ایاز لطیف پلیجو اور سید زین شاہ سے رابطے ؛ مذاکرات کی پیشکش
حیدر خان : وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کو نہروں کے معاملے پر مذاکرات کرنے کا ٹاسک مل گیا ، ایاز لطیف پلیجو اور سید زین شاہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے اور مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے وزیر اعظم سے ملاقات کا عندیہ دیا
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کو فون کیا ،اور کہا ایاز لطیف پلیجو صاحب وزیراعظم شہباز شریف صاحب آپ سے ملنا چاہتے ہیں
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ایاز لطیف پلیجو نے کہا چھ کینالوں کے معاملے پر ساری سندھ میں غصّہ اور بے چینی موجود ہے،کینال بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے،
رانا ثنااللہ نے کہا اس مسئلے کو وزیراعظم صاحب آپ سے گفتگو کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں،سندھ کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں کا کوئی وفد بنائیں گے تو ان سے بھی بات چیت کی جا سکتی ہے، ایاز لطیف پلیجو نے کہا آپ فوراً کینالوں کا فیصلہ واپس لیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے،سندھ اس وقت سارے فیصلے مشترکہ مشاورت کے طور پر کر رہا ہے،سندھ کی ساری سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ پہلے کینالوں کا فیصلہ واپس لیا جائے
واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ سے فون پر رابطہ کیا ، کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کے مسئلے پر سید زین شاہ کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا اس مسئلے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آپ سے ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں،
سید زین شاہ کا نے کہا کہ ہم دریائے سندھ بچاؤ تحریک میں شامل جماعتوں، وکلاء ایکشن کمیٹی، آبادگاروں اور اپنے اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگاہ کریں گے،ہ جب تک کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کا منصوبہ واپس لینے کا اعلان نہیں کیا جاتا جب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
لاہور؛ بین الاصوبائی گینگ کا سرغنہ مارا گیا