اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر آصف علی زرداری نے عیدالفطر 1446 ہجری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر مملکت نے  کہا کہ عیدالفطر اللّٰہ کا انعام ہے جو روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا۔ رمضان المبارک ہمیں صبر، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔  ہمیں چاہیے کہ رمضان کی برکتوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے زکوٰۃ، صدقات اور فطرہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں، عید کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ 

وزیراعظم  کا صدر آذربائیجان سے ٹیلیفونک رابطہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متحد رہیں، اہلِ کشمیر کیلئے دعاگو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جلد آزادی نصیب فرمائے۔ 

صدر مملکت نے دعا کی اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو امن اور خوشحالی کی راہ پر ڈالے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ پاکستان، آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریا کے ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی میں ’میٹا‘ کے خلاف اہم شکایت، سبب کیا نکلا؟

صدر نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ صدر آصف زرداری نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور سبکدوش سفیر کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریا سبکدوش صدر آصف علی زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  • چینی سفیر کی ملاقات: امن، خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت، صدر
  • 2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
  • اسرائیل کیساتھ جنگ کیلئے تیار، پر امن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رہے گا، ایرانی صدر
  • اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو حکومت لگام دے، شاداب رضا نقشبندی
  • تمام سٹیک ہولڈرز چینی کی ہموار فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں، رانا تنویر
  • سی ڈی اے افسران کو زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے خلیجی ملک جانے سے روک دیا گیا
  • صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ
  • تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گل