عید الفطر پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال، متعدد فلمیں ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی: عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، جہاں نئی اور پرانی فلموں کی ریلیز نے سینماؤں میں جوش و خروش بڑھا دیا۔ اس سال پاکستانی، بھارتی، انڈونیشین، جرمن اور ہالی وڈ فلمیں سینماؤں کی زینت بنی ہیں۔
نئی فلموں میں:
قلفی (شہروز سبزواری، سعیدہ امتیاز، بابر علی، جاوید شیخ، معمر رانا)
کبیر (عدنان شاہ ٹیپو، انعم تنویر، سخاوت ناز)
عشق لاہور (جاوید شیخ، صائمہ نور)
لمبی جدائی (بابر علی، حریم فاطمہ)
مارشل آرٹسٹ (شاز خان کی انگریزی فلم، پاکستانی سماج پر مبنی)
پاکستانی فلم سازوں نے جوانی پھر نہیں آنی، جوانی پھر نہیں آنی 2، پنجاب نہیں جاؤں گی، تیری میری کہانیاں اور ٹچ بٹن جیسی ہٹ فلمیں دوبارہ ریلیز کر دی ہیں۔ بھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا 3 اور انڈونیشین فلموں کو بھی اردو میں ڈب کرکے پیش کیا جا رہا ہے۔
عید کے موقع پر سینماؤں میں رش دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں لوگ اپنی پسندیدہ فلموں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ خاص طور پر پاکستانی ایکشن اور کامیڈی فلمیں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے کم از کم 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے کم از کم 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
سرینگر(سب نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔غیرملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ واقعے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے حملے میں ایک فرد کی ہلاکت جبکہ 12 کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی برسوں بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا معاون برائے ثقافت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ملک اور عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین ایک سال بعد جرم یاد آنا حیران کن ہے، ناانصافی پر عدالت آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم