ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کر دی ہے۔ اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا، جس کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین کو مزید مہنگی ایل پی جی خریدنا پڑے گی۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 248 روپے 37 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا، جس کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین کو مزید مہنگی ایل پی جی خریدنا پڑے گی۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
ماہ اپریل کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کردیا گیا اور فی کلو قیمت 54 پیسے بڑھا دی گئی۔ گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 930 روپے 71 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مارچ کے لیے ایل پی جی گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا ایل پی جی سیلنڈر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوگرا ایل پی جی سیلنڈر ایل پی جی کی قیمت کے لیے
پڑھیں:
جنوبی پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج اور میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت، کشیدگی میں اضافہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے جنوبی پاکستان کی سرحد، خصوصاً راجستھان کے علاقے سے، فوجی دستوں، ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا آغاز کر دیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق براہموس میزائل سسٹمز کی پوزیشنز کو بھی دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ جنوبی پاکستان کے اہم اسٹریٹجک مقامات کی جانب نشانہ بنا سکیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ-تاس واٹر ایکارڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس تازہ عسکری سرگرمی کو علاقائی اور بین الاقوامی مبصرین بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ صورتحال کے بگڑنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے دفاعی ادارے ہائی الرٹ پر چلے گئے ہیں جبکہ سفارتی ذرائع اس جارحانہ فوجی نقل و حرکت کے مقاصد کا جائزہ لے رہے ہیں۔صورتحال کے مزید تفصیلات جلد پیش کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں :چین نے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرا کے ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کردیا