چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا علاقائی فریم ورکس کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا علاقائی فریم ورکس کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز
سیئول: چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے تجارت کا تیرہواں اجلاس جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقد ہوا۔ پیر کے روز چین کی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ، جنوبی کوریا کے صنعت، تجارت اور توانائی کے وزیر اینڈریو کوم، اور جاپان کی معیشت، تجارت اور صنعت کے وزیر یوکو کامییا نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔
چینی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ نے کہا کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو خطے اور عالمی سطح پر اہم معیشتوں کے طور پر آزاد تجارت اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنا چاہیے، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے، اور علاقائی معاشی یکجہتی کو مسلسل فروغ دینا چاہیے تاکہ عالمی معیشت کی خوشحالی کو مضبوط تحریک دی جا سکے۔ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، اور جنوبی کوریا اور جاپان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے۔
تینوں ممالک کی تجارتی وزارتوں نے عالمی تجارتی تنظیم ، علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ ، اور ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون جیسے کثیرالجہتی اور علاقائی فریم ورکس کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے چین-جاپان-جنوبی کوریا آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں تیزی لانے، سپلائی چین تعاون اور برآمدی کنٹرول مکالمے کو تقویت دینے، ڈیجیٹل اور سبز معیشت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، اور زرد سمندر ریجنل اقتصادی و تکنیکی تبادلے جیسے مقامی تعاون کے منصوبوں کو فروغ دینے پر غور کیا۔ اس کے علاوہ، تینوں فریقوں نے کاروباری تعاون کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر زور دیا۔اجلاس کے بعد، تینوں ممالک کی تجارتی وزارتوں نے مشترکہ طور پر “تیرہویں چین-جاپان-جنوبی کوریا وزرائے تجارت اجلاس کا مشترکہ پریس بیان” جاری کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جاپان اور جنوبی کوریا تعاون کو کو مضبوط
پڑھیں:
پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط
چیئرمین پی اے ای سی کا کہنا تھا کہ کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط پاکستان کے پُرامن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کا اعادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے تعاون سے ملک میں خوراک، صحت، توانائی اور ماحولیات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے جوہری تعاون کے کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط کر دیے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے معاہدے پر دستخط کیے، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و سربراہ، محکمہ برائے تکنیکی تعاون نے معاہدے پر دستخط کیے، یہ پانچواں پروگرام ہے جو 2026ء سے 2031ء تک قابلِ عمل رہے گا۔
اِس فریم ورک کے تحت جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کی جائے گی، فریم ورک میں خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت، ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کا انتظام، جوہری توانائی، اور تابکاری و جوہری تحفظ جیسے 5 کلیدی شعبے شامل ہیں۔
چیئرمین پی اے ای سی کا کہنا تھا کہ اِس پروگرام پر دستخط پاکستان کے پُرامن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کا اعادہ ہے۔ ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے تعاون سے ملک میں خوراک، صحت، توانائی اور ماحولیات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔