چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچایا ہے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ زلزلے کے بعد، چین نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا میکانزم فعال کیا اور ریسکیو اور قونصلر تحفظ کے امور کو پوری طرح انجام دیا۔ترجمان نے کہا کہ چین کے صوبہ یون نان سے ریسکیو میڈیکل ٹیم زلزلے کے محض 18 گھنٹے بعد ہی میانمار پہنچ گئی تھی جو زلزلے سے متاثرہ علاقے میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی ریسکیو ٹیم تھی جس نے مقامی ریسکیو فورسز کے ساتھ مل کر ایک پھنسے ہوئے متاثرہ شخص کو کامیابی سے بچایا۔

چینی ریسکیو ٹیم، چائنا انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم، ہانگ کانگ ایس اے آر ریسکیو ٹیم، اور چائنا ریڈ کراس انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم راتوں رات میانمار پہنچیں جبکہ چین کے مختلف علاقوں سے عوامی ریسکیو فورسز بھی میانمار پہنچی ہیں یا ابھی راستے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال، تقریباً 400 چینی زلزلہ ماہرین، ریسکیو ورکرز، اور طبی عملہ میانمار کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے نجات کے کاموں میں مصروف ہیں، اور چینی ریسکیو ٹیموں نے اب تک 6 افراد کو زندہ بچا یا ہے۔

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ میانمار کو 10 کروڑ یوآن کی فوری انسانی امداد فراہم کرے گا، جس میں خیمے، فرسٹ ایڈ کٹ، خوراک، پینے کے پانی سمیت دیگر اشد ضروری سامان شامل ہو گا۔اس امداد کی پہلی کھیپ میانمار پہنچ چکی ہے جبکہ چائنا ریڈ کراس سو سائٹی نے بھی امدادی سامان فراہم کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی ریسکیو

پڑھیں:

وزارت خارجہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے اقدامات کرے، علامہ مقصود ڈومکی

اپنے بیان میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی وزارت خارجہ فوری طور پر سعودی حکام سے رابطہ کرے اور مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھاتے ہوئے سفارتی ذرائع سے علامہ وجدانی کی رہائی یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی دومکی نے بلوچستان کے ممتاز عالم دین اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی سعودی عرب میں گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جید اور باوقار عالم دین کی بلاجواز گرفتاری افسوسناک اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خطرناک عمل ہے۔ ہم سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو فوری طور پر رہا کرے۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی وزارت خارجہ فوری طور پر سعودی حکام سے رابطہ کرے اور اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھاتے ہوئے سفارتی ذرائع سے علامہ وجدانی کی رہائی یقینی بنائے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سعودی حکومت واضح کرے کہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو کس الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اگر کوئی قانونی مسئلہ ہے تو اسے شفاف طریقے سے بیان کیا جائے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ، علامہ وجدانی کی رہائی کے لیے سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مذہبی شخصیات کا احترام اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق کا تقاضا ہے۔ علامہ وجدانی کو بغیر واضح وجہ کے حراست میں رکھنا ان اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے مذہبی ہم آہنگی متاثر ہو سکتی ہے۔ سعودی عرب میں اہل تشیع کے ساتھ امتیازی سلوک کی مسلسل شکایت رہی ہے۔ سعودی حکومت کو چاہیے کہ وہ اتحاد اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس افسوسناک واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین علامہ غلام حسنین وجدانی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ ہم ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر ان کی رہائی کے لیے آواز بلند کریں گے۔ ہم حقوق انسانی کی تنظیموں سے تقاضا کرتے ہیں کہ علامہ وجدانی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے۔ اگر کوئی غلط فہمی ہے تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔ اگر کوئی قانونی کارروائی درکار ہے تو انہیں دفاع کا مکمل موقع دیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ انہوں نے دعا کہ کہ اللہ تعالیٰ علامہ غلام حسنین وجدانی کی حفاظت فرمائے، ان کی عزت و حرمت میں اضافہ فرمائے اور جلد از جلد رہائی عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • تورغر: چیئر لفٹ پھنس گئی، ریسکیو عملے نے تمام افراد کو بچالیا
  • چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت
  • وزارت خارجہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے اقدامات کرے، علامہ مقصود ڈومکی
  • بھارت کی سفارتی جارحیت پر پاکستانی دفتر خارجہ متحرک
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی