لاہور: وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد ، نواز شریف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے جاتی امراء میں آبائی قبرستان میں اپنے والدین، بھائی اور بھابھی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وقت گزارا، شہباز شریف نے دوپہر کا کھانا شریف فیملی کے ہمراہ کھایا۔
نواز شریف نے جاتی امراء میں آج وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام شریف خاندان کو کھانے پر مدعو کر رکھا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نواز شریف کے ہمراہ شریف نے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔