شریف خاندان نے جاتی امرا میں عید کا دن کیسے منا یا؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے والد، والدہ، بھابی اور بھائی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی ساتھ تھے۔صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے بھی جاتی امرا میں نماز عید ادا کی، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے بزرگوں کی قبور پر فاتحہ خوانی کی۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے محفل میلاد شریف میں شرکت کی، نواز شریف نے قوم کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔
عید والے دن شیخ رشید کا حکمرانوں کو اہم مشورہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کے مطالبات سے متعلق بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات اور ثالث ممالک کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی، جبکہ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور وفاقی و صوبائی سطح پر ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔