صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
سینئر صحافی فرحان ملک کو عید الفطر کے پہلے روز ہی ملیر کورٹ پہنچایا گیا، جہاں ان کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے سامنے پیش کیا گیا۔فرحان ملک کی جانب سے بلال قریشی اور جبران ناصر عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف درج کیے گئے پہلے مقدمے پر درخواست کی سماعت 3 اپریل کو ہوگی اور دوسرے مقدمے میں درخواست ضمانت پرسماعت 7 اپریل کو ہوگی۔
یاد رہے کہ 20 مارچ 2025 کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو کراچی سے گرفتار کرلیا تھا۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’رفتار‘ کی جانب سے سوشل اکاؤنٹس پر نامور صحافی فرحان ملک سے متعلق اطلاع دی گئی تھی کہ انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر نے ’ڈان ڈاٹ کام‘ کو بتایا تھا کہ فرحان ملک کے خلاف تقریباً 3 ماہ قبل انکوائری شروع کی گئی تھی۔صحافی پر الزامات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فرحان ملک نے ’سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کئی پروگرام کیے تھے، اور آج انکوائری مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صحافی فرحان ملک فرحان ملک کو
پڑھیں:
عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانا عدالت کے احکامات کی توہین کے مترادف ہے، استدعا کی جاتی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، وفاقی و صوبائی سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ حامد رضا نے وکیل خالد یوسف چودھری کے ذریعے توہین عدالت درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے 2 مرتبہ ملاقات کی اجازت دی، تیسری بار لارجر بنچ نے حکم دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانا عدالت کے احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، صاحبزادہ حامد رضا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیومیٹرک بھی کروالی۔