عید الفطر، دفاعِ وطن پر مامور جوانوں کے اہلخانہ کے جذبات سے بھرے پیغامات
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے اہلخانہ نے وطن عزیز کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حفاظت کا فرض ادا کرنے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔ ایک جوان کی اہلیہ نے کہا کہ ہم آپ کو آج کے دن بہت یاد کر رہے ہیں، لیکن خوشی ہے کہ آپ مادرِ وطن کے دفاع میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وطن کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر مامور جوانوں کے اہلخانہ نے عید پر اپنے پیاروں کیلئے جذبات سے بھرے پیغامات دیئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے اہلخانہ نے وطن عزیز کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حفاظت کا فرض ادا کرنے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔ حوالدار شاکر کی اہلیہ نے کہا کہ ہم آپ کو آج کے دن بہت یاد کر رہے ہیں، لیکن خوشی ہے کہ آپ مادرِ وطن کے دفاع میں مصروف ہیں، اسی طرح ان کی بیٹی نے کہا کہ آپ نے آج کے خاص دن اپنے اہل خانہ سے زیادہ ملک کو فوقیت دی، جس پر ہمیں ناز ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل شکیل کی بیٹی نے کہا کہ بابا! عید مبارک ہو، ہمیں آپ اور پاک فوج پر فخر ہے، ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ان بہادر سپاہیوں کو عید مبارک، جو آپریشن ایریاز میں بھی ملک کا دفاع کر رہے ہیں، اسی طرح ان کے والد نے کہا کہ میرے دلیر بیٹے اور پاک فوج کے محافظو! آپ کے اہل خانہ ہی نہیں، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل حسن علی کی والدہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا سرحد پر ملک کا دفاع کر رہا ہے، ان کی بیٹی نے کہا کہ میرے بابا خوش نصیب ہیں کہ وہ پاک فوج کے جانبازوں میں شامل ہیں، میں بھی بڑی ہو کر پاکستان آرمی میں شامل ہو کر ملک کا دفاع کروں گی۔ ان کی اہلیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری طرف سے پاک فوج اور میرے شوہر کو عید مبارک، آپ کے بغیر عید نامکمل ہے، مگر ہمیں فخر ہے کہ آپ آج بھی وطن کے دفاع میں مصروف ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوانوں کے اہلخانہ نے کہا کہ کی اہلیہ پاک فوج
پڑھیں:
ریٹائرڈ ایئر مارشل کو بغاوت سمیت متعدد الزامات میں سزا سنا دی گئی
نجی ٹی وی کے مطابق ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کو جنوری 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص جاری کرنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ایئر فورس کے نمائندے نے بتایا کہ گزشتہ سال گرفتار ہونے والے ایک ریٹائرڈ ایئر مارشل کو بغاوت سمیت متعدد الزامات میں سزا سنائی گئی ہے اور انہیں پاک فضائیہ کے میس میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کو جنوری 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص جاری کرنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔
اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا کیونکہ پی اے ایف حکام نے انکشاف کیا تھا کہ ایئرمارشل جواد سعید کو آفیشل سیکریٹس ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کیا گیا تھا اور سزا سنائی گئی تھی۔ جج نے ریمارکس دیے تھے کہ چونکہ جواد سعید کا ٹھکانہ پہلے ہی معلوم ہے اس لیے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص کی پٹیشن دائر نہیں کی جاسکتی۔
گزشتہ ماہ جواد سعید کی اہلیہ نے ان کی برطرفی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی اور پی اے ایف کی تحویل سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ گرفتاری کے بعد جواد سعید کی پنشن روک دی گئی اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی فیملی ہیلتھ سروسز بھی بند کردی گئیں، لیکن بعد میں ان کی اہلیہ کا علاج بحال کر دیا گیا۔