کراچی: گلشنِ اقبال میں فلیٹ کی بالکونی گر گئی، 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 ای تھری میں واقع رہائشی عمارت میں فلیٹ کی بالکونی گر گئی۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عمارت کی بالکونی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیسری منزل کی بالکونی کے ساتھ گر کر میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیوذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں میاں بیوی کی حالت تشویش ناک ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔