آسٹریلیا میں جَلد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا دکھائی دوں گا: عثمان قادر
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا منتقلی کے بعد معاملات کنٹرول میں ہیں، جَلد یہاں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا دکھائی دوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے اور اپنی فیملی کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا منتقل ہوا، سب کچھ پلان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
عثمان قادر کا کہنا ہے کہ میرے والد کی خواہش تھی کہ میں پاکستان کی طرف سے کھیلوں، تاہم میں آسٹریلیا کی طرف سے کھیلتا ہوں یا نہیں لیکن میں اپنا پورا زور لگاؤں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں رمضان کا اپنا ہی مزہ ہے، خوشی کے موقع پر فیملی سے دور نہیں رہا جاتا۔
واضح رہے کہ ماضی کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے اور پاکستان کے انٹر نیشنل کرکٹر عثمان قادر آسٹریلیا میں قسمت آزما رہے ہیں۔
عثمان قادر نے گزشتہ ماہ پاکستان سے گلے شکوے کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان، محمد نواز اور اسامہ میر کی طرح مجھے بھی مسلسل مواقع ملتے تو میں کچھ مختلف کر پاتا، پہلی دو سیریز اچھی کرنے کے باوجود مجھے باہر بٹھا دیا گیا، پسند ناپسند زیادہ ہوتی ہے، میں نے اب آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے، یہاں رہوں گا اور کھیلوں گا۔
عثمان قادر نے یہ بھی کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ آئندہ سال آپ مجھے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلتا ہوا دیکھیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ڈھیر کر دیا
عالمی یوتھ چیمپئین پاکستان کے عثمان وزیر نے اپنی 16ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ڈھیر کردیا۔
عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔ 11 فائٹس میں عثمان وزیر نے ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔
گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سیکنڈ میں ناک آوٹ کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
عثمان وزیر سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے خیرسگالی سفیر بھی ہیں۔