صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب، نواب شاہ سے کراچی منتقل
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہو گئی، انھیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زراری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
صدر زرداری آج دوحا میں عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کرینگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-9
دوحا/ اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت آصف زرداری آج دوحا میں سماجی ترقی کے عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری پیر سے بدھ تک سماجی ترقی کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے قطر کے دارالحکومت دوحا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ اجلاس قطر کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں متعدد سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر دوحا سیاسی اعلامیہ منظور کیا جائے گا۔