لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم کے شکار بچوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیئے گئے ہیں، آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے، سپیشل افراد کیلئے روزگار پروگرام اور رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے، آٹزم سکول میں آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، تین سالہ متاثرہ بچے کو ابتدائی عمر میں ہی آٹزم کی تشخیص سے علاج میں آسانی ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طور پر 12 آٹزم یونٹ قائم کئے گئے ہیں، صوبہ بھر کے 27 ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سینٹر قائم کئے گئے ہیں، سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر آف ایکسی لینس میں ڈیجیٹل ٹچ سکرین نصب کئے جا رہے ہیں، سپیشل ایجوکیشن انفارمیشن سسٹم، خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم، موبائل ایپ بھی فنکشنل کر دی گئی ہے، 28 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو سینٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی طور پر متاثرہ سپیشل بچوں کی کیٹیگری کے مطابق نیا سلیبس بھی تیار کر لیا گیا ہے، سپیشل ایجوکیشن مراکز میں مانیٹرنگ اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے 3450 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں، سپیشل بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سکولوں، سینٹرز اور بسوں میں مزید کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے، آٹزم میں مبتلا بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سپیشل ایجوکیشن آٹزم میں مبتلا بچوں کی کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر  ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کیلیے ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، صحتمند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیر آباد، گکھڑ منڈی کے اچانک دورے
  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • پنجاب پولیس کے میٹرک پاس بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کا فیصلہ
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • ذیابیطس میں مبتلا افرادشدید گرمی میں کن مشروبات کا استعمال کرسکتے ہیں؟جانیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز