امیتابھ بچن کی پہلی محبت کون؟ نوجوانی کی اَن سنی محبت کا راز فاش
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی محبت کی داستان ہمیشہ سے فلمی دنیا کی دلچسپ ترین کہانیوں میں سے ایک رہی ہے۔ جبکہ سب جانتے ہیں کہ ان کی زندگی میں جیا بچن اور ریکھا کا خاص مقام رہا، اب ایک نئے انکشاف نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
سینئر صحافی حنیف زویری نے اپنے پوڈکاسٹ ’میری سہیلی‘ میں انکشاف کیا کہ جیا بچن سے شادی اور ریکھا سے تعلقات سے بہت پہلے، امیتابھ کولکتہ میں ایک عام نوکری کرتے وقت مایا نامی لڑکی سے پیار کر بیٹھے تھے۔ اس وقت بچن صرف 250-300 روپے ماہانہ کماتے تھے۔
مایا برٹش ایئرویز میں ملازم تھیں اور دونوں کا یہ رشتہ کافی عرصہ چلا۔ حنیف کے مطابق، ’’مایا بھی امیتابھ سے بہت پیار کرتی تھی اور وہ اکثر ملتے تھے۔‘‘ لیکن جب امیتابھ نے اداکار بننے کا فیصلہ کیا اور ممبئی چلے گئے، تو معاملات پیچیدہ ہونے لگے۔
ممبئی میں امیتابھ اپنی والدہ تیجی بچن کی ایک دوست کے بنگلے میں رہنے لگے۔ حنیف بتاتے ہیں، ’’مایا وہاں امیتابھ سے ملنے آتی تھیں، لیکن بچن ڈرتے تھے کہ کہیں ان کی والدہ کو ان کے تعلقات کا پتہ نہ چل جائے۔‘‘ یہی وہ وقت تھا جب انور علی نے امیتابھ کو اپنے بھائی محمود علی کے گھر میں پناہ دی۔
دلچسپ بات یہ کہ دونوں کی شخصیات میں زمین آسمان کا فرق تھا۔ حنیف کے الفاظ میں، ’’امیتابھ شرمیلے تھے جبکہ مایا بہت بولڈ تھیں۔‘‘ آخرکار انور علی کے مشورے پر امیتابھ نے مایا سے دوری اختیار کرلی اور یوں یہ رشتہ ختم ہوگیا۔
یہ کہانی اس لحاظ سے بھی دلچسپ ہے کہ اگر امیتابھ نے مایا سے شادی کرلی ہوتی، تو شاید ہندی سنیما کو وہ بگ بی کبھی نہ ملتا جو آج ہم جانتے ہیں۔ جیا بچن سے ان کی شادی نے نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کو استحکام دیا بلکہ ان کے کیریئر کو بھی نئی راہیں دکھائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایمن اور منال خان نے فٹنس روٹین اور پہلی کمائی سے متعلق اہم انکشافات کر دیے
شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ بہنیں ایمن اور منال خان نے حالیہ گفتگو میں اپنی فٹنس روٹین اور کیریئر کے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی مخصوص ڈائٹ پلان پر عمل نہیں کرتیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی ذاتی ٹرینر رکھا ہوا ہے ایمن اور منال نے بتایا کہ وہ روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ گھر پر ورزش کے لیے وقت نکالتی ہیں اور اکثر ویڈیو کال پر ایک دوسرے کے ساتھ ورزش کرتی ہیں تاکہ موٹیویشن برقرار رہے ان کا ماننا ہے کہ سادہ طرز زندگی اور مستقل جسمانی سرگرمی ہی ان کی فٹنس کا اصل راز ہے گفتگو کے دوران دونوں بہنوں نے اپنی پہلی کمائی کے حوالے سے بھی انکشاف کیا ایمن خان نے بتایا کہ جب وہ اور منال میڈیا انڈسٹری میں آئیں تو انہیں یہ بھی علم نہیں تھا کہ انہیں اس کام کی ادائیگی بھی کی جائے گی منال خان نے مزید کہا کہ ابتدائی دنوں میں ان کے کام کی نگرانی کرنے والے افراد ان کی کمائی خود رکھ لیتے تھے اور ان بہنوں کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا تھا منال نے کہا کہ جب ان کے والد نے اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا تو حقیقت سامنے آئی اور پھر ان کی ادائیگیوں کا سلسلہ براہ راست شروع ہوا ایمن کے مطابق انہیں اور منال کو پہلی بار کوکنگ آئل کے ایک اشتہار کے لیے تیس ہزار روپے کا چیک ملا تھا جس پر ان کے والد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس چیک کو خرچ نہیں کریں گے بلکہ اسے فریم کروا کر سنبھال کر رکھیں گے یہ گفتگو نہ صرف ان کے فٹنس سفر کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس سے ان کے کیریئر کے آغاز کی مشکلات اور کامیابی کے لیے ان کی جدوجہد کا بھی اندازہ ہوتا ہے