وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج پاکستانی قوم سے خطاب میں انشا ء اللہ خوشخبری سنائیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہو گا، مسلم لیگ ن اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ تعمیرو ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا، پاکستان زندہ باد۔
اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دریائے راوی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
لاہور (نیوز ڈیسک) دریائے راوی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے تینوں بچوں کی لاشیں دریاسے نکال کر ورثا کے حوالے کردیں، ڈوبنے والوں میں نصیب اللہ، امیرحمزہ اور قدرت اللہ شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق بتایا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ بچے 5 نمبر ٹی پر کھیلتے ہوئے دریا میں ڈوبے، مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔
Post Views: 1