تیمور جھگڑا سے کرپشن کی چھان بین، سوالنامہ بھجوا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
تیمور جھگڑا---فائل فوٹو
پی ٹی آئی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے چھان بین شروع کر دی۔
کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمۂ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ سی ایم ہاؤس میں کھڑا ہوں، پی ٹی آئی میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیرِ خزانہ کے پی آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا، پنشن اور گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالے گئے۔
سوالنامے کے مطابق محکمۂ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمۂ خزانہ سے نہیں کرائی گئی، محکمۂ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کے رشتے دار بھی تھے۔
ان سے یہ سوال بھی پوچھے گئے ہیں کہ محکمۂ خزانہ آپ کے دور میں مسلسل مقروض رہا، صحت کارڈز میں ایسے اسپتالوں کا بھی انتخاب کیا گیا جو معیار پر پورا نہیں اترتے تھے، کورونا کے دوران یو این کی دی گئی مشینری استعمال میں نہیں لائی گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تیمور جھگڑا
پڑھیں:
ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
کراچی:ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان کو ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کرلیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے آر اے ٹو ریجن ایشیا کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ مومسیات کے ڈائریکٹرجنرل مہر صاحبزادخان کو اہم عہدہ دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ڈی جی میٹ پاکستان کو ڈبیلو ایم او کے آر اے ٹو یعنی ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کیا گیا ہے۔