امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا جھٹکا ہے، یورپی یونین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
یورپی کمیشن کی سربراہ سلز ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو ہم اپنا نیا جوابی پیکیج سامنے لائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی کمشن کی سربراہ ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ سلز ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو ہم اپنا نیا جوابی پیکیج سامنے لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یورپی یونین نے 26 بلین ڈالرز کے ابتدائی پیکیج تیار کر لیا ہے، جو امریکی اسٹیل اور المونیم پر اپریل کے مہینے میں ہی لاگو کر دیا جائے گا۔ یورپی کمشن کی سربراہ ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ ابتدائی پیکیج کے بعد ہم اپنے مفادات کے تحفظ سے کے لیے مزید پیکیج تیار کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی سربراہ
پڑھیں:
پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور
اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے اور امریکی حکام سے ان معاملات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل ہے تاہم پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے تیل کے لیے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی سہولت بھی دی ہے۔
واضع رہے کہ 2024 میں پاکستان نے 5.1 ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا تھا، امریکا کو پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے سوتی دھاگا، سویابین خریدنے پر آمادہ ہے۔