بجلی قیمتوں میں ریلیف، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت نے پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے نرخ 14 روپے67 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیے ہیں جبکہ 101 سے 200 پروٹیکٹڈ یونٹ کے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کر کے 11 روپے 51 پیسے یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
300 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، ان صارفین کے لیے نرخ 41 روپے26 پیسے سےکم کرکے34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے ہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ
نان پروٹیکٹڈ 300 یونٹ سے زائد یونٹ والے صارفین کے لے نرخ 55 روپے 70 پیسے سےکم ہوکر 48 روپے 46 پیسے ہو گئے ہیں جبکہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے برقرار ہیں، اسی طرح 51 سے 100 یونٹ والےلائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 9 روپے37 پیسے برقرار ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صارفین کیلئے پیسے فی یونٹ یونٹ مقرر پیسے سے
پڑھیں:
اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
ویب ڈیسک: وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق، اسمارٹ میٹرز بجلی کے استعمال کا ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کریں گے، جس سے بلنگ کی غلطیوں میں کمی اور شفافیت میں بہتری آئے گی۔ یہ منصوبہ پاکستان کے ڈیجیٹل توانائی نظام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پہلے ایک سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت تقریباً 20 ہزار روپے تھی جو اب کم ہو کر 15 ہزار روپے رہ گئی ہے۔ اندازے کے مطابق، اگر ہر سال 50 لاکھ پرانے میٹرز بدلے جائیں تو ملک کو تقریباً 25 ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
اسمارٹ میٹرز کے ذریعے صارفین موبائل ایپ کے ذریعے اپنے بجلی کے استعمال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر سکیں گے، جس سے بلوں میں غلطی اور تنازع کے امکانات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔
پاور ڈویژن کے مطابق، یہ نظام مستقبل میں پری پیڈ میٹرز کے نفاذ کی راہ بھی ہموار کرے گا، جس سے پاکستان کا توانائی شعبہ مزید شفاف، ڈیجیٹل اور صارف دوست بن جائے گا۔