جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا عوام کو ریلیف دینے کے لیے یہ حکومت کا آخری نہیں پہلا اعلان ہونا چاہیے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ابھی بہت گنجائش ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت نے ہمارےمطالبے کو جائزسمجھ کرآئی پی پیز سے بات چیت کے لیے معاہدہ کیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کاخیرمقدم کرتےہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہوناچاہیے، ‘حق دو عوام کو’ تحریک آگے بڑھائیں گے، نوجوانوں کے لیے پیغام ہے جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا۔
آج بروز جمعہ4اپریل2025آپ کا دن ،صحت ،کاروبار کیسا رہے گا؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے
پڑھیں:
جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں لانگ مارچ کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔ صوبائی امیر کے ہمراہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور صوبائی قیادت بھی ہمراہ تھی۔ لانگ مارچ کی روانگی کے موقع پر خواتین کارکنان بھی موجود تھیں جنہوں نے لانگ مارچ کو روانہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے سرحد کی بندش اور لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر مولانا ہدایت الرحمان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان
لانگ مارچ کی روانگی سے قبل مولانا ہدایت الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے یہ لانگ مارچ کیا جا رہا ہے۔ ہم اسلام آباد کے حکمرانوں سے بلوچستان کے موجودہ حالات کا سوال کریں گے۔ ان سے پوچھیں گے کہ بلوچستان کی معدنیات اور ساحل وسائل پر یہاں کے عوام کا کیوں حق نہیں؟
یہ بھی پڑھیے: سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کو استعمال کیا، مولانا ہدایت الرحمان
مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ عوام تعلیم، صحت اور روزگار چاہتے ہیں۔ آج کے دن میں ہم بلوچستان سے گزریں گے۔ لورالائی میں جلسہ کیا جائے گا جبکہ کل ڈیرہ غازی خان سے پنجاب میں سفر کا آغاز کریں گے۔ پنجاب کے عوام ہمارے منتظر ہیں۔ ان کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جماعت اسلامی بلوچستان لانگ مارچ مولانا ہدایت الرحمان