پنجاب پولیس کی گاڑیاں بلٹ پروف کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پنجاب پولیس کی گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ کردی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سنگل و ڈبل کیبن بلٹ پروف گاڑیاں کچہ کریمنلز کے خلاف اسپیشل آپریشنز کے دوران استعمال کی جائیں گی۔ سرحدی چوکیوں کے اہلکاروں کو خوارجی دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف چھاپوں کے لیے بھی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ ( سی سی ڈی) کو بھی بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کے مختلف اداروں میں خریداری میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ اسپیشل برانچ کے ملازمین کو رپورٹنگ و دیگر حساس امور کی انجام دہی کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔ پولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ سے دہشت گردوں، شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی آئے گی۔بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد سے کچے کے ڈاکوؤں اور سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس کے خلاف
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
کراچی:سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
وفاقی حکومت کے متنازع کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں دھرنوں اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب بارڈر پر کینالز کے خلاف دھرنا، 15 لاکھ ڈالرز کا مال خراب ہونے کا خدشہ
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث اندرون سندھ اور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم عوام کا خیال رکھا جائے، شرجیل میمن
او سی اے سی کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں ۔