کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کیلئے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں، ان دونوں معاملات میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی آئے گی، کل تاجر اور صنعتکاروں کی جانب سے شکریہ کے فون آئے، کسی کا بل 10 ہزار آ رہا ہے تو اب 8500 آئے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، وزیراعظم نے حامی بھری ہے وہ کراچی میں ایم کیو ایم جلسے سے خطاب کریں گے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت میں مزید چھ روپے کمی کرانے میں کامیاب ہوں گے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرے گی، عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہو گا، اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو نہیں جاتا، بلدیاتی الیکشن میں ہمارے بائیکاٹ کی وجہ سے جماعت اسلامی کی لاٹری نکلی۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میں ایم کیو ایم بجلی کی قیمت فاروق ستار روپے کم

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر درخواست پر آج نیپرا میں سماعت ہو گی ، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ک اطلاق کے الیکٹر ک سمیت تمام ڈسکوز پر بھی ہو گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمت میں 77پیسے فی یونٹ مزید کمی کا امکان
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید کمی کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں بڑی کمی متوقع، صارفین کو 0.77 روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا
  • عوام کے لیے خوشخبری ، بجلی کی قیمت کم کردی گئی
  • بجلی کی قیمت میں 1روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
  • سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
  • ملک بھر کے صارفین کے لیے اچھی خبر؛ بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان 
  • سینٹرل جیل کراچی: سزا پوری کرنے کے ساتھ ساتھ کامیاب کاروبار کرنے والے قیدی کی کہانی