امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے سربراہ جنرل ٹموتھی ہاؤگ بھی برطرف
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے تک کام کرنے کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے، تاہم حکام نے جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
ٹموتھی امریکی سائبر کمانڈ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے، جو پینٹاگون کی سائبر وار فیئر باڈی ہے جو جارحانہ اور دفاعی سائبر کارروائیاں کرتی ہے۔
دی پوسٹ کے مطابق این ایس اے میں جنرل ٹموتھی کی نائب وینڈی نوبل کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے اور پینٹاگون میں ایک اور عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
این ایس اے امریکی حکومت کی سب سے بڑی اور سب سے خفیہ سگنل انٹیلی جنس ایجنسی ہے، پینٹاگون نے فوری طور پر اے ایف پی کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
فروری 2024 میں تعینات ہونے والے ٹموتھی ہاؤگ اس سے قبل اعلیٰ سرکاری سائبر سیکیورٹی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جن میں کمانڈر ایلیٹ سائبر نیشنل مشن فورس کا عہدہ بھی شامل ہے۔
کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن جم ہیمس نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہاؤگ کی برطرفی سے ’بہت پریشان‘ ہیں۔
انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ’میں جنرل ہاؤگ کو ایک ایماندار اور واضح رہنما کے طور پر جانتا ہوں جنہوں نے قانون پر عمل کیا اور قومی سلامتی فورس قائم کی، مجھے ڈر ہے کہ یہی وہ خوبیاں ہیں جو اس انتظامیہ میں ان کی برطرفی کا سبب بن سکتی ہیں‘۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مسلح افواج کی قیادت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔
انہوں نے فروری میں اعلیٰ امریکی فوجی افسر جنرل چارلس ’سی کیو‘ براؤن کو برطرف کر دیا تھا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی حیثیت سے اپنی 4 سالہ مدت کے 2 سال سے بھی کم عرصے میں براؤن کی برطرفی کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی تھی۔
ٹرمپ انتظامیہ وفاقی ملازمین کی بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی قیادت کر رہی ہے اور اپنی دوسری مدت کے چند ماہ بعد ہی سرکاری اداروں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
امریکی سائبر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر ولیم جے ہارٹ مین اور این ایس اے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیلا تھامس کو قائم مقام این ایس اے سربراہ اور نائب مقرر کیا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایس اے دیا گیا ہے کر دیا
پڑھیں:
وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
اسلام آباد:وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال دھڑلے سے ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے سائٹس کو بند کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو ڈیٹا لیک کی خبر نشر کی تھی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
دوسری جانب، ڈیٹا لیک معاملے کی تفتیش کرنے والی این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا ڈیٹا بھی ویب سائٹس پر بکنے لگا ہے۔